کرتار پور راہداری نے 75 سال بعد ایک اور بچھڑے خاندان کو ملا دیا

کرتار پور راہداری نے 75 سال بعد ایک اور بچھڑے خاندان کو ملا دیا
شکرگڑھ ( پبلک نیوز) کرتار پور راہداری نے ایک اور بچھڑے ہوئے خاندان کو ملا دیا ہے۔ شکرگڑھ کرتار پور راہداری امن کی راہداری ہے جس سے بچھڑے خاندان ایک ہوجاتے ہیں ، لدھیانہ اور شیخوپورہ کے ایک اور خاندان کو ملا دیا سگے بہن بھائی تقسیم کے دوران بچھڑ گے تھے جن کی ملاقات کرتار پور میں 75 سال بعد ممکن ہوئی ہے۔ شکرگڑھ تقسیم کے وقت ہندوستان سے پاکستان واپسی پر سکینہ بی بی کی والدہ گم ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے ان کے بھائی گرمیل سنگھ بھی بچھڑ جاتے ہیں۔ سکینہ بی بی کی اپنے بھائی سے 75 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تو ان کی خوشی کی انتہا دید کے قابل تھی ،پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی ملاقات ممکن ہوئی اور دونوں بہین بھائیوں نے کرتار انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ویزہ ایشو کیا جاے تاکہ ہم با آسانی مل سکیں ، کرتار پور راہداری امن کی راہداری ہے اس سے پہلے بھی کئی بچھڑے خاندانوں کا ملاپ مکن ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔