ایف آئی اے کا اوور بلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، ایکس ای این شاہ پور گرفتار

ایف آئی اے کا اوور بلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، ایکس ای این شاہ پور گرفتار

(ویب ڈیسک )   ایف آئی اے لاہور زون نے   اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے   ایکس ای این شاہ پور   کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکس ای این راؤ کامران شوکت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم غیر قانونی چارجنگ اور اوربلنگ میں ملوث تھا، ملزم شاہ پور سب ڈویژن میں تعینات تھا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے فروری 2024 تک صارفین کو 49 ملین یونٹس اووربلنگ کی مد میں چارج کئے۔صارفین کو اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے اضافی ادا کرنا پڑے۔

ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے لاہور زون نے سرکاری بجلی کے کنکشن کی جانچ پڑتال کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News