علی پور:سفاک باپ کےہاتھوں قتل ہونے والے 7افراد کی نماز جنازہ ادا

کیپشن: علی پور:سفاک باپ کےہاتھوں قتل ہونے والے 7افراد کی نماز جنازہ ادا

پبلک نیوز: علی پور میں سفاک باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے7 افراد کی نماز جنازہ ادا، سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔علاقہ کی فضاء سوگوار ، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

واضح رہے کہ سفاک باپ نے بیوی سمیت 7 بچوں کو ابدی نیندسلادیا تھا۔ پولیس کی مدعیت میں 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا  جبکہ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل ( بسولہ ) بھی برآمد کرلیا تھا۔