پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز، پہلا ون ڈے 8 جون کو کھیلا جائے گا

06:42 AM, 7 Jun, 2022

احمد علی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ مورخہ 8 جون بروز بدھ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے پہلے ہی ملتان پہنچ چکی ہیں جہاں وہ پہلے ون ڈے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو ملتان پہنچی تھی اور اس نے سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پیر کو ملتان پہنچی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1533842179407355904?s=20&t=as40e5AAmrkFMbNpofKe8g پاکستان کی ٹیم نے پیر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا ایک دن آرام کے بعد منگل کو سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے علاوہ پریکٹس بھی کرنا ہے۔ شدید گرمی کے باعث ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جون کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا 10 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ہرمیچ کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چار بجے ہوگا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1533844935832748033?s=20&t=as40e5AAmrkFMbNpofKe8g پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لئے تیار ہیں۔ دونوں ٹیمیں اپنے کیمپ لگا چکی ہیں جہاں بین الاقوامی کرکٹ کی تقریباً 14 سال کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 1991ء میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی، جب رچی رچرڈسن کالی آندھی کے کپتان تھے اور پاکستانی سائیڈ کی قیادت عمران خان کر رہے تھے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1533718142874275841?s=20&t=as40e5AAmrkFMbNpofKe8g 1993ء میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔ پاکستان نے 2002ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز جیتی۔ 2005ء میں ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ہی شکست دی۔ 2006ء کے دوران پاکستان میں ہرایا۔ 2008ء میں یو اے ای میں شکست دی۔ 2013ء میں ویسٹ انڈیز، 2016ء میں یو اے ای اور 2017ء میں ویسٹ انڈیز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1534044985229815815?s=20&t=as40e5AAmrkFMbNpofKe8g دوسری طرف اگر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے تمام بین الاقوامی ون ڈے میچز نتائج کا جائزہ لیا جائے تو 134 میں سے 71 میچز کیریبیئن ٹیم نے جیتے جبکہ 60 میچز میں پاکستان فتح یاب رہا اور تین میچز برابر رہے۔
مزیدخبریں