سانحہ 9 مئی پر عوام کا اظہار خیال

کیپشن: سانحہ 9 مئی پر عوام کا اظہار خیال

پبلک نیوز: 9 مئی کے المناک سانحے کو تقریبا ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر عوام کے دل آج بھی دکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں،اس سانحے کے نتیجے میں شہداء اور ان کے لواحقین کی بہت دل آزاری ہوئی،کوئی بھی قوم جو اپنے شہداء کو بھول جاتی ہے وہ صحفہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ ہم آج جو آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ شہیدوں کی قربانیوں کے مرہون منت ہے،میں اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،9 مئی کو جو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، میں چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

شہری کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا،شہیدوں کی قربانی سے ہی ملک آزاد ہوتے ہیں اور شہیدوں کی قربانی سے ہی ملک کی حفاظت یقینی ہوتی ہے۔

Watch Live Public News