موٹروے ایم ٹوپر پنڈی بھٹیاں کے قریب گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جاں بحق

موٹروے ایم ٹوپر پنڈی بھٹیاں کے قریب گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جاں بحق
موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،حادثہ میں کار سوار 5 افراد جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب کار کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت سے ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اور ریسکیو نے بروقت رسپانس دیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مسافر جانبر نہ ہو سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔