پی ایس ایل کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف قومی  ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کےاعلان کا امکان

پی ایس ایل کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف قومی  ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کےاعلان کا امکان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : پی ایس ایل کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف قومی  ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کےاعلان کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   نیوزی لینڈ کےخلاف  سیریز کےلئے قومی سلیکشن کمیٹی  25 کھلاڑیوں کے ناموں پر غورکرےگی، نیوزی لینڈ سیریز سے قبل قومی سلیکشن  کمیٹی میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق   قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کاکول اکیڈمی میں 25 مارچ سے 8 اپریل تک لگنے کاامکان ہے جہاں   قومی ٹیم کے کھلاڑی  پاک آرمی کے جوانوں کے نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   کاکول میں کیمپ  لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان اپریل کے وسط میں شیڈولڈ ہے ، سیریز میں پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔