بلاول بھٹو کی جانب سے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

بلاول بھٹو کی جانب سے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں امریکا، افغانستان، بحرین، عمان، قطر، سعودی عربیہ، متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے سفارت کاروں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر رکھا گیا۔ جس میں امریکا، اٹلی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، افغانستان، بحرین، عمان اور قطر کے سفارت کار موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ افطار ڈنر میں پی پی پی کی نائب صدر شیری رحمان اور سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری شریک ہوئیں۔ افطار ڈنر میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرتعلیم سعید غنی اور وزیراطلاعات ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین، اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گیئورڈانیلا، سعودی عرب کے قونصل جنرل بندرفہد الدائل، متحدہ عرب امارات کی سفارت کار مریم العزیزی، افغانستان کے سفارت کار عبدالرحمان قاضی زادہ، بحرین کے قونصل جنرل یاسر عیسی ایجان الہدیدی، عمان کے سفارت کار محمد ناصر حماد المبسالی، قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری بھی بلاول ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کا دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔