پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے07 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے07 نومبر 2021
پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کررکھا ہے، ان ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈاؤن نے بھی بری طرح متاثر کیا، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے، شہباز شریف کہتے ہیں ڈسکہ رپورٹ آچکی، اب کارروائی کی جائے، ووٹ چوری ثابت ہوچکی، اب کس چیز کا انتظار ہے؟ عمران نیازی صاحب طاقتور ہیں، لائیں خود کو قانون کے نیچے؟، عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے۔ کالعدم ٹی ایل پی سےپابندی ہٹانے کا معاملہ، تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت کی فہرست سے نکالنے کی سمری کی تاحال کابینہ سے منظوری نہ ہوسکی، بعض وفاقی وزراء نے معاملےپراوپن ڈیبیٹ کرانے کی تجویز دےدی، کئی وفاقی وزراء نے سمری سین لکھ کرواپس کردی، منظوری کےلیے14 وزراء کےدستخط ہونا لازمی ہیں سندھ میں 3شوگر ملز کو بند کرایا گیا تاکہ چینی کا بحران پیدا ہو، ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں سندھ حکومت نے ملک دشمنی کرنے کی کوشش کی ہے، اکتوبر کی بجائے اب شوگر ملز10نومبر سے کرشنگ شروع کریں گی، مہنگائی سے امیر کو فرق پڑتا ہے مگر غریب جیسا نہیں، عوام اتنی بےوقوف اور سادہ نہیں، انہیں ساری باتوں کا پتا چل رہا ہے۔ عمران خان نے پاکستانی قوم کی کمر توڑ دی ہے، 90دن میں کرپشن کے خاتمے کامنشور بنانے والے خودکش کررہے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کہتی ہیں موجودہ حکومت نے جتنے قرضے لیے اس کی مثال نہیں ملتی، کرپشن کے سارے ریکارڈ پی ٹی آئی نے توڑ دیئے ہیں، ملک میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مقابلہ ہورہا ہے، سب سے بڑا چورعمران خان خود ہے۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن 19 دسمبر کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے انتخابات مؤخر ہونے کی خبروں کی تردید کردی، ترجمان الیکشن کمیشن کہتے ہیں عوام گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔۔۔ کراچی میں شیرشاہ پولیس کی پراچہ قبرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل بھی برآمد۔۔۔۔۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔