ویب ڈیسک: فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کا واقع میں کیا پیشرفت ہوئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ دو روز قبل ریس لگاتی گاڑیوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم پولیس نے گاڑیاں چلانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ پیپلز کالونی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ کے مطابق ریس لگانے والی ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی جبکہ دوسرے نے کچل دیا تھا۔
واضح رہے کہ سحری کے وقت میاں بیوی موٹر سائیکل پر اسپتال جا رہے تھے کہ جہاں ریس لگاتی گاڑیوں نے ٹکر مار دی تھی۔