ویب ڈیسک: شامی باغیوں نے دارالحکوت دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اتوار کی صبح ایران کے سفارت خانے پر بھی دھاوا بول دیا۔
شامی باغی گروپ حیات تحریر الشام (HTS) نے دارالحکومت دمشق پر دھاوا بول کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
العربیہ نیٹ ورک کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دمشق میں واقع ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور املاک کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
اتوار کو علی الصبح صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کے خاتمے کے بعد شام میں حکومت کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے۔