ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی تن سازوں نے 3 میڈلز اپنے نام کر لئے

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی تن سازوں نے 3 میڈلز اپنے نام کر لئے
کراچی: ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور تینوں قومی تن ساز میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے 1 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے ہیں ۔ پاکستان کے شہزاد قریشی نے 80 کلوگرام کی کیٹیگری میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا ، شہزاد قریشی نے گذشتہ ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ پاکستان سے ہی ابراہیم خان نے جونیئر کیٹیگری کے 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ تیسرے قومی تن ساز شاہد اللہ 70 کلوگرام کے درجہ میں تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔