پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 8 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 8 جون 2021
ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم میں جاں بحق افراد کی 58 ہوگئی،100 سے زیادہ زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج،47 میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،ترجمان ریلوے کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا،ٹریک کی مرمت ہونے کے بعدٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گیپاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 383 نئے کیس رپورٹ، مزید 53 افراد جان کی بازی ہارگئے،اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 376 ہو گئی ،فعال کیسز 46 ہزار 190 ریکارڈ کئے گئے، 8 لاکھ67 ہزار 447مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیںوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،ملک کی سیاسی، معاشی اوراقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا، کابینہ کوآئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز بریفنگ دی جائے گی، پی ڈی ایم تحریک اور دیگرقومی بھی زیرغور آئیں گےکوہاٹ میں پولیس کی کارروائی،اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،بین الصوبائی اسلحہ اسمگلرگرفتار،اسلحے کی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی کینیڈا کی ریاست انٹاریو میں دہشت گردنے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا، پولیس نے واقعے کو مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اسے روکنا ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔