واٹس ایپ میں ایک اور نئے فیچر ‘چینلز’ کا اضافہ کر دیا

واٹس ایپ میں ایک اور نئے فیچر ‘چینلز’ کا اضافہ کر دیا
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں ایک اور نئے فیچر ‘چینلز’ کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ میسج ایڈیٹنگ، لاک چیٹس اور ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے سمیت متعدد فیچرز اب واٹس صارفین کی دسترس میں ہونگے۔ واٹس ایپ کی جانب سے چینلز نامی فیچر کو انکرپٹڈ میسجنگ سروس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنز کے لیے چینلز کے ذریعے ٹیکسٹ، ویڈیوز، اسٹیکرز ، فوٹوز اور پولز بڑے پیمانے پر لوگوں سے شیئر کرنا ممکن ہوگا۔ صارفین چینلز کو فالو کر سکیں گے اور اس کے لیے سرچ ایبل ڈائریکٹری کی مدد بھی لے سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین سرچ کر کے اپنی پسندیدہ ٹیموں، مشاغل یا مقامی حکام کی اپ ڈیٹس پر مشتمل چینلز کو فالو کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق آپ چینلز کے ذریعے ان تمام موضوعات کو فالو کرسکیں گے کہ جن کی آپ کو پروا ہے۔ کمپنی کی طرف سے اس فیچر کے لیے فٹبال ٹیموں ایف سی بارسلونا اور مانچسٹر سٹی سمیت عالمی ادارہ صحت سے شراکت داری کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے سنگاپور اور کولمبیا کے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کے بعد ہی اسے دیگر ممالک میں متعارف کروایا جائے گا۔ چینلز کا آپشن واٹس ایپ کی ایک نئی ٹیب اپ ڈیٹس (یہ ٹیب کا نام ہے) میں موجود ہوگا۔ایڈمن اپنے چینلز میں لوگوں کو ایڈ نہیں کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق چینلز یہ بنیادی طور پر میسجنگ براڈ کاسٹنگ ٹول ہے کہ جس میں لوگوں کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ ایک چینل کی ہسٹری 30 دن تک دستیاب ہوسکے گی جس کے بعد ہی وہ خودکار طور پر غائب ہو جائے گی۔ ایک چینل کے ایڈمنز کے فون نمبر اور پروفائل فوٹو فالوورز سے شیئر نہیں کیے جائیں گے جب کہ اگر آپ کسی بھی چینل کو فالو کریں گے تو آپ کا فون نمبر بھی ایڈمن یا کسی اور فالوور کے سامنے ظاہر نہیں ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔