لاہور ائیرپورٹ: خاتون سمگلرکے سامان سے شراب برآمد ، ملزمہ کو بغیر کارروائی کے چھوڑ دیا

لاہور ائیرپورٹ: خاتون سمگلرکے سامان سے شراب برآمد ، ملزمہ کو بغیر کارروائی کے چھوڑ دیا
کیپشن: wines export
سورس: web desk

ویب ڈیسک:  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنیوالی خاتون کے سامان سے درجنوں بوتلیں شراب برآمد ، خاتون اور دوست کو بغیر کارروائی چھوڑ دیا گیا ۔

ذرائع کسٹمز انٹیلی جنس  کے مطابق لیڈی سمگلر کا پروٹوکول کسٹمز کے اعلیٰ افسر نے لگوایا،کسٹمز حکام نے سامان کی تلاشی لی تو غیر ملکی شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں ،لیڈی سمگلرعینی اور اس کی ساتھی خاتون اور دوست کو بغیر کارروائی چھوڑ دیا گیا ۔

ائیرپورٹ پر تعینات افسران پیٹی بھائی کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں، سمگلنگ میں ملوث افسران اور اہلکار 10 سال سے یہی تعینات ہیں۔

Watch Live Public News