پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 8 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 8 نومبر 2021
محمدحفیظ دورہ بنگلہ دیش سےدستبردار،بنگلہ دیش جیسی ٹیم کیخلاف نوجوانوں کوموقع دیناچاہیے،پروفیسرکاچیف سلیکٹرسے مکالمہ، افتخاراحمداسکواڈمیں شامل،قومی ٹیم بنگلہ دیش کےخلاف اپناپہلامیچ 19 نومبرکوڈھاکہ میں کھیلےگی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، عسکری قیادت کی تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر اراکین کو بریفنگ، ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال کراپنی غلطیوں کا اعتراف کرے تو ریاست انہیں تسلیم کرسکتی ہے، زرائع کےمطابق اجلاس کے شرکاء کا موقف، ٹی ایل پی سے معاہدے بارے بات چیت جاری منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احساس راشن،کامیاب پاکستان، اورکسان کارڈ جیسےپروگرام عام طبقےکوریلیف دینےکےلئے شروع کیے،وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صوبائی اور ضلعی حکومتوں کوفیلڈمیں رہنے کی ہدایت،کہا سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہےہیں آسٹریلیا کےدورہ پاکستان کاشیڈول جاری ،مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ ،اپریل میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈےاورایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلےگی ،میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے،پہلاٹیسٹ میچ کراچی ،دوسراراولپنڈی اور تیسرا لاہورمیں کھیلاجائے گا،سیریزکےتمام وائٹ بال میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے، 1998 کےبعدیہ آسٹریلوی ٹیم کا پہلا دورہ ہو گا ٹی 20 ورلڈ میں قومی ٹیم کی ایک اور فتح، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بھی 72 رنز سے شکست دے دی، 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم 117 رنز ہی بنا سکی، شعیب ملک 18 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار۔سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے کئی ریکارڈ قائم کر دیے، کپتان بابر اعظم ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی، شعیب ملک نے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا، 4 نصف سنچریاں بنا کر بابراعظم نے بھی ریکارڈ برابر کیا۔ شعیب ملک ٹی 20 کی تاریخ میں 6 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی، محمد رضوان رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔