آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت اورٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت اورٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ تاکہ سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجا ئے۔ نجکاری پروگرام کو تیز کرنےکا بھی مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف زرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ہر طرح کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔ بجلی کے بیس ٹیرف میں 1 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔ بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے۔ 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب محصولات کا ہدف سالانہ ہدف کیا جائے۔ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے۔ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے۔ ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔