افغان شہر قندوز کی مسجد میں دھماکا، 100افراد جاں بحق، 200سےزائد زخمی، طالبان اہلکاروں نےعلاقےکا محاصرہ کرلیا، ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان کی خصوصی فورسز دھماکےکےمقام پر پہنچ گئیں ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، شرکا نے زور دیا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مدد فراہم کرے ،افغان عدم استحام کے پاکستان پر شدید اثرات ہو سکتے ہیں ،عمران خان کی افغانستان میں حکومتی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کیلئے سیل قائم کرنے کی ہدایت امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں شاہ محمودقریشی سےملاقات،دوطرفہ تعلقات،افغانستان اور علاقائی امن سےمتعلقہ امورپرتبادلہ خیال،وزیرخارجہ کہتےہیں پرامن افغانستان کےمعاملےپر پاکستان اورامریکہ کے نقطہء نظرمیں ہم آہنگی موجودہے سیاست میں اگلے 4 ماہ نہایت اہم،وزیر داخلہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو، کہا 22 اکتوبر سے سیاست میں تیزی آئے گی، اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والےمنہ کے بل گریں گے،ن لیگ کو 2 کی بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں،عمران خان سرخرو ہوں گے آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم وسیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ڈیوٹیز بڑھانے سے سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجائے گا،نجکاری پروگرام کو تیزکرنےکا بھی مطالبہ