مسلح افواج کا کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم، آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار، کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھرپور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔خیبر پختونخواہ میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہیدہوگیا، سابق ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات ڈاکٹر امیر سلطان ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 2711 نئے کیس رپورٹ، کل تعداد دو لاکھ 43 ہزار 295 ہوگئی، صوبے میں کورونا سے مزید 58 افراد ہلاک ہوئے، مجموعی تعداد 6851 ہوگئی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔کورونا وبا نے مزید 105 قیمتی زندگیاں نگل لیں، ایک روز میں 5 ہزار 312 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہوگئی، 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویشناک۔لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کيميکل فیکٹری میں آتشزدگی، ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود کیمیکل میں لگی، صبح 7 بجے سے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، ریسکیو کی35 گاڑياں آگ بجھانے کےلیے حصہ لے رہی ہیں، فیکٹری سے ملحقہ علاقے میں بجلی منقطع کردی گئی