پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،9اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،9اگست2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے صرف ویکسین لگوانے والے شہری ہی ریل پر سفر کریں گے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ اور سکولوں کے دیگر سٹاف کے لئے جلد از جلد کوورنا ویکسین لگوانے کے حوالے اہم پیغام جاری کیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات۔ پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔ فریقین کا خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیاں خوفناک سطح پر پہنچ گئیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج کی چشم کشا رپورٹ جاری محرم الحرام کی آمد، لاہور پولیس آپریشنز ونگ کاسکیورٹی پلان جاری۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ شرکاء مجالس اور جلوسوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کا ر لائے جا ئیں گے۔ مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اور تشہیر پر سخت پابندی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔