ہیلی کاپٹر حادثے کے عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

ہیلی کاپٹر حادثے کے عینی شاہد نے کیا دیکھا؟
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گذشتہ روز گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس میں وہ اپنی اہلیہ اور دیگر 14 افراد کے ہمراہ سوار تھے۔ یہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا ہے۔ حکام کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں عینی شاہد ننجاپا سیتیرام کا کہنا تھا کہ میں گھر کے لیے لکڑیاں لینے نکلا تھا کہ اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ https://twitter.com/AnandaVikatan/status/1468621862099845125?s=20 ننجاپا سیتیرام کا کہنا تھا کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس سے بجلی کے کھمبے اور درخت تک اکھڑ گئے۔ میں جب متاثرہ جگہ پہنچا تو ہر طرف آگ لگی ہوئی تھی اور دھوئیں کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔ ایک اور عینی شاہد شیو کمار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے اس وقت 3 ا فراد کو دیکھا جن میں سے ایک زندہ تھا اور 2 مرچکے تھے ، زندہ شخص ہم سے پانی مانگ رہا تھا جسے بعد ازاں وہاں موجود اعلیٰ حکام اٹھا کر لے گئے۔ شیور کمار کے مطابق بعد ازاں کسی نے بتایا کہ جو شخص ہم سے پانی مانگ رہاتھا وہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت تھے۔ https://twitter.com/Oneindia/status/1468801135423016962?s=20 یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تھا جس کی کریش سے پہلے ایک شہری نے ویڈیو بنا لی تاہم کسی ذرائع سے اس کی تصدیق نہییں ہو سکی ہے۔ https://twitter.com/RizwanaGhazanf1/status/1468798862030745604?s=20 اس کا کہنا تھا کہ ہر طرف آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے صرف ایک آدمی کو دیکھا جو بری طرح سے جل رہا تھا۔ میں ڈر کے مارے گھر بھاگا اور لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔ https://twitter.com/timesofindia/status/1468492185964216322?s=20 خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر تمل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ ہیلی کاپٹر سلور کے فوجی اڈے سے نکل کر جنرل راوت کے ساتھ ویلنگٹن فوجی اڈے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ https://twitter.com/NavdeepHiranwal/status/1468784477300166661?s=20 جنرل بپن راوت کو 31 دسمبر 2019ء کو ہندوستان کا پہلا CDS مقرر کیا گیا، انہوں نے یکم جنوری 2020ء کو چارج سنبھالا۔ بطور سی ڈی ایس جنرل راوت کی ذمہ داریوں میں ہندوستانی فوج کے مختلف حصوں میں کوآرڈینیشن اور فوجی جدید کاری جیسی اہم ذمہ داریاں شامل تھیں۔ https://twitter.com/ANI/status/1468498247261966336?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1468498247261966336%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F54998%2F جنرل راوت اس سے قبل بھارتی فوج کے سربراہ رہ چکے تھے۔ وہ 31 دسمبر 2016ء سے یکم جنوری 2017ء تک ہندوستان کے 26ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف رہے۔

Watch Live Public News