( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
آئی سی سی کا رواں سال کا پہلا اجلاس 13 سے 15 مارچ تک دبئی میں ہو گا۔ آئی سی سی اجلاس کے موقع پر بورڈ میٹنگز کےساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی اواوسلمان کریں گے۔ محسن نقوی اور سلمان نصیر 12 مارچ کی رات دبئی روانہ ہوں گے ، آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر محسن نقوی اور سلمان نصیر کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ محسن نقوی او ر سلمان نصیر دیگر کرکٹ بورڈز کےحکام کےساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پی سی بی حکام کی بھارتی کرکٹ بورڈ کےنمائندوں سے بھی ملاقات کاامکان ہے۔ اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو نے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی پر بھی بات ہو گی۔