پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 9 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 9 مئی2021
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری، دونوں برادر ممالک میں تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر غور،، وزیراعظم نے عالم اسلام کو درپیش مشکلات کے حل میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی، سعودی ولی عہد کی پاکستان کی جدید ترقی یافتہ بنانے کے لیے مستقل حمایت کی یقین دہانی، محمد بن سلمان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔وزیرِاعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔ احتراماً مدینے کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا، روضہ رسول ( صلی اللّہ علی وآلہ سلم ) پر حاضری، افطار ، نماز مغرب اور نوافل مسجد نبوی میں ادا کیے، وزیراعظم آج عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں عید کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، کہا عمران خان کے لیے سعودی ولی عہد کی آمد ایک پیغام ہے، شیخ رشید نے کہا وزیراعظم کی تقلید میں پورے وفد نے ننگے پیر عرض مدینہ پر قدم رکھا، ناصر حسین شاہ نے ٹویٹ کیا ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری قابل تعریف ہے۔ملک بھر میں کرونا سے مزید 118 اموات، 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ دو نو فیصد رہی، مجموعی کیسز 8 لاکھ 58 ہزار 25 تک جاپہنچے، فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہو گئی، 4 ہزار 903 کی حالت تشویشناک۔حلقہ این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب، پی پی امیدوار 909 ووٹوں کی برتری سے کامیاب، پہلے683 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے، قادر مندوخیل نے مجموعی طور پر 15 ہزار 656 ووٹ حاصل کیے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لیے