بجرنگی بھائی جان کی منی بڑی ہوگئی ،اب کیسی دکھتی ہے؟ تصاویر وائرل

بجرنگی بھائی جان کی منی بڑی ہوگئی ،اب کیسی دکھتی ہے؟ تصاویر وائرل
ویب ڈیسک: کیا آپ کو سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کی مُنی یاد ہے؟ چھوٹی بچی اب بڑی ہو چکی ہے۔ اور اس نے ابھی نوعمری میں قدم رکھا ہے۔ منی کا اصل نام ہرشالی ملہوترا ہے، ان کا اپنا تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جسے ان کی ماں ہینڈل کیا کرتی ہیں۔ حال ہی میں ہرشالی کی ماں نے ان کی 13ویں سالگرہ کی تقریب سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بجرنگی بھائی جان کی منی اب چھوٹی بچی نہیں رہی ہیں ۔ ہم میں سے بہت سے لوگ جنہوں نے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان دیکھی ہے شاید وہ چھوٹی لڑکی یاد ہو جس نے مُنی کا کردار ادا کیا تھا۔ ہرشالی نے شاہدہ کا کردار ادا کیا، جسے مُنی بھی کہا جاتا ہے، ایک گونگی پاکستانی لڑکی جو بھارت میں گم ہو جاتی ہے۔ اداکارہ 13 سال کی ہو گئیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ کے کیک کی تصاویر شیئر کیں جس پر ان کا کردار مُنی کا نام لکھا ہوا تھا۔
ہرشالی نے انسٹاگرام ریلز کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتی نظر آئیں۔ہرشالی عام طور پر سوشل میڈیا پر بہت سی انسٹاگرام تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ نوجوان اداکارہ کے انسٹا گرام پر 1 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
واضح رہے کہ بجرنگی بھائی جان ایک مقبول فلم تھی ۔ یہ فلم کبیر خان نے ڈائریکٹ کی تھی اور 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔