'پی ایس ایل کا گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے'

'پی ایس ایل کا گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے'

پبلک نیوز: سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آفیشل سانگ کی درگت بنا دی، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے اور تین دن تک میرے سے بات نہیں کی.

پی ایس ایل کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی پٹ گیا تھا، جسے سوشل میڈیا صارفین نےخوب تنقید کا نشانہ بنایا، ٹوئٹر، فیس بک سمیت انسٹاگرام پر میمز کا طوفان پرپا ہوگیا، گانا ریلیز کےچند دن بعد راولپنڈی ایکسپریس کا ردعمل بھی سامنے آگیا.

اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی انتظامیہ کو شرم آنی چاہیئے، اتنی بری کمپوزیشن اور برا گانا ہے، یہ بنایا کس نے ہے ؟ کس آدمی نے یہ آئیڈیا دیا ہے؟

اپنی یوٹیوب ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ میں پی سی بی پر کیس کرنے والا ہوں کیونکہ جب اپنے بچوں کو پی ایس ایل کا گیت سنوایا ہے تو انہوں نے چیخ مار دی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ یہ کیسا گانا ہے کہ جس کا معنی تک نہیں معلوم، گروو کا مطلب نالی ہوتا ہے، ان کو اتنا تو دیکھنا چاہیئے تھا. پی ایس ایل کی تاریخ میں اتنا برا گانا نہیں سنا، یہ بدترین گانوں میں پہلے نمبر پر ہوگا۔

Watch Live Public News