شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کا اہم ترین بیان

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کا اہم ترین بیان
کیپشن: Sania Mirza statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بھارت سے تعلق رکھنے والی عالمی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد صبر کرنا سیکھ لیا،زندگی میں اگر اچھے دن نہیں رہے تو بُرے دن بھی نہیں رہیں گے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہےکہ ان کے خیال میں پیسہ اور شہرت سب کچھ نہیں ہوتا، زندگی میں ضروری یہ ہےکہ  برے وقت میں آپ کے ساتھ کون کھڑا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات کے اردگرد ایسے کئی لوگ رہتے ہیں جو انہیں اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں لیکن یہ بھی ضروری ہےکہ آپ کے اردگرد ایسے لوگ بھی ہوں جو آپ کو سچ بتائیں۔ 

انہوں نےکہا کہ حقیقت سے دور نہیں رہنا چاہیے، آپ کو پتا ہونا چاہیےکہ آپ کے لیے کیا چیز اورکون اہمیت رکھتا ہے اور خود آپ کس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نےکہا کہ کھیل سے انہوں نے سیکھا ہےکہ اچھے اور برے دن ہمیشہ نہیں رہتے۔ گذشتہ دس سالوں میں بیٹے نے انہیں تحمل  سے رہنا سکھایا ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-14/news-1713035985-9094.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-14/news-1713035985-9094.mp4

Watch Live Public News