’خبروں میں میری مسلسل شادی ہو رہی ہوتی ہے‘، شعیب ملک کا افواہوں پر دلچسپ ردعمل

’خبروں میں میری مسلسل شادی ہو رہی ہوتی ہے‘، شعیب ملک کا افواہوں پر دلچسپ ردعمل
کیپشن: ’خبروں میں میری مسلسل شادی ہو رہی ہوتی ہے‘، شعیب ملک کا افواہوں پر دلچسپ ردعمل

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی شادی اور نکاح سے متعلق بار بار گردش کرنے والی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں میں ان کی مسلسل شادی ہو رہی ہوتی ہے۔

ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اکثر اپنے نکاح کی خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں اور وہ خود بھی حیران ہوتے ہیں کہ ان کی شادی سے متعلق اتنی افواہیں کہاں سے آتی ہیں۔

کرکٹر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک ’جینٹل مین‘ ہیں، تاہم شادی کی مسلسل افواہوں کے باعث شاید ایسا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، تاہم بعدازاں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

Watch Live Public News