معروف اداکارہ حریم فاروق کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

معروف اداکارہ حریم فاروق کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
لاہور: معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق ویکسین لگوانے کے باوجود بھی شدید علامتوں کے ساتھ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے جس دن مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تو میرا اُس دن زیادہ لوگوں سے رابطہ نہیں ہوا۔ اداکارہ نے کہا کہ میری علامات واقعی خراب تھیں اور پچھلے کچھ دن خوفناک رہے ہیں، بخار اور جسم کا درد ناقابلِ برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ عید تنہائی میں گزار رہی ہوں۔ حریم فاروق نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور مہربانی کرکے عید پر اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ بھولیں، معافی کی عید سے بہتر ہے کہ ایک محفوظ عید ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔