ویب ڈیسک: کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنمنٹ سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے لیے (سفر معلم) تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں بلوچستان کے تمام ضلعوں سے تقریبا 70 اساتذہ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تربیتی پروگرام کا مقصد بلوچستان میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا تھا۔ تربیتی پروگرام میں ماہر نفسیات نے اساتذہ کو انتہا پسندی کے رجحانات اور وجوہات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔
تربیتی پروگرام میں مختلف پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کتابیں اور لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔