ویب ڈیسک:9 مئی کےمقدمےمیں گرفتاررہنما پی ٹی آئی صنم جاویدکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے مقدمے میں گرفتاررہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
صنم جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ پیشی کے موقع پر پولیس کے سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
صنم جاوید 9 مئی کے تھانہ کینٹ کے مقدمہ میں گرفتار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ پولیس صنم جاوید کو موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی برآمدگی کے لیے لاہور لے کر آئی لیکن دونوں چیزوں کی برآمدگی نہ ہوسکی۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث ایک سال سے گرفتار ہے اور آج کل گوجرانوالہ پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ پولیس اتوار کو انہیں موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی برآمدگی کے لیے لے کر لاہور پہنچی۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو قیدی کی گاڑی میں دو پولیس موبائلز کے ہمراہ اچھرہ میں ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق صنم کی موجودگی میں اُن کے گھر کی تلاشی لی گئی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ نہ ملنے پر گوجرانوالہ پولیس انہیں لے کر واپس روانہ ہو گئی۔