(محمد ساجد) بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا، اس پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور قائدمسلم لیگ ن نواز شریف نے انہیں مبارکباد دی، نواز شریف کے ٹویٹ پر نریندر مودی کا جواب بھی آیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئر( ایکس) میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نریندر مودی کو تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بی جے پی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی عوام کے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں،آئیے ہم جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے موقع کا درست استعمال کریں۔
نواز شریف کے اس ٹویٹ پر نو منتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کئے گئےٹویٹ میں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت کے لوگ ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے لیے کھڑے رہے ہیں۔
مودی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ اپنے لوگوں کی بھلائی اور سلامتی کو آگے بڑھانا ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گا‘۔
Appreciate your message @NawazSharifMNS. The people of India have always stood for peace, security and progressive ideas. Advancing the well-being and security of our people shall always remain our priority. https://t.co/PKK47YKAog
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024