آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی

آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی
کیپشن: آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی

ویب ڈیسک: نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے۔

نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

Watch Live Public News