فیفا ورلڈ کپ2022 : پاکستان آرمی کا سیکیورٹی دستہ قطر روانہ

فیفا ورلڈ کپ2022 : پاکستان آرمی کا سیکیورٹی دستہ قطر روانہ
فیفا ورلڈ کپ2022 کیلئے پاکستان آرمی کا سیکیورٹی دستہ قطر کیلئے روانہ ہوگیا۔ پاکستان آرمی کے نام ایک اور اعزاز، پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا، دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔ خیال رہے کہ قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔ قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔