وہاڑی میں پولیس مقابلہ، دہشت کی علامت ڈکیت ’’کالی’’ ساتھی سمیت ہلاک

mailsi police encounter
کیپشن: mailsi police encounter
سورس: google
وہاڑی میں پولیس مقابلہ، دہشت کی علامت ڈکیت ’’کالی’’ ساتھی سمیت ہلاک
وہاڑی میں پولیس مقابلہ، دہشت کی علامت ڈکیت ’’کالی’’ ساتھی سمیت ہلاک
mailsi police encounter
وہاڑی میں پولیس مقابلہ، دہشت کی علامت ڈکیت ’’کالی’’ ساتھی سمیت ہلاک
وہاڑی میں پولیس مقابلہ، دہشت کی علامت ڈکیت ’’کالی’’ ساتھی سمیت ہلاک

ویب ڈیسک : وہاڑی پولیس تھانہ کرم پور کی حدود موضع بورانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکووں کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا وسیم سرفراز شدید زخمی ،جوابی فائرنگ سے دو خطرناک ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے۔
 پولیس ترجمان جواد لطیف کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل فیصل آباد رانا وسیم اختر  پولیس تھانہ صدر فیصل آباد  اور مقامی پولیس کے ہمراہ  فیصل آباد کے مختلف  علاقوں ڈکیتی ، قتل اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک کالی ڈکیت گینگ جو کہ موضع بورانہ میں پناہ گزین تھا کی گرفتاری کیلئے موضع بورانہ پہنچے تو ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہوگئے ۔

ڈی ایس پی وسیم سرفراز نے ڈاکووں کا تعاقب کیا تو موضع بورانہ کے قریبی کھیتوں میں تیز رفتاری کے باعث ڈاکووں کی گاڑی الٹ گئی ڈاکووں نے گاڑی سے نکلتے ہی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔

ڈی ایس پی صدر سرکل فیصل آباد رانا وسیم اختر   فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی وسیم سرفراز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پولیس کانسٹیبل محمد ظفر  کی جوابی فائرنگ سے خطرناک کریمنل قمر عرف کالی اور وقاص شاہ بھی  موقع پر ہلاک ہوگئے زخمی ڈی ایس پی وسیم سرفراز کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے والے میلسی پولیس کے کانسٹیبل محمد ظفر کو آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد اور ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے  دلیری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور گلے لگایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس جوان محمد ظفر نے جس دلیری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے ، ایسے جوان پنجاب  پولیس کا اثاثہ ہیں۔ جبکہ ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے کہا کہ کانسٹیبل محمد ظفر جس دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا وہ  پنجاب پولیس کی اصل پہچان ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے  کانسٹیبل محمد ظفر کے لئے کیش پرائز کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News