مالی سال 2022-2021ء کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے،خسارہ 3050 ارب روپے ہوگا،بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ،نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کا فیصلہ بھی متوقع بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اتحادیوں کی بڑی بیٹھک بھی ہوگی،وزیراعظم عمران خان نے دن 2 بجے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا ،حکومتی معاشی ٹیم اراکین کو بجٹ بارے بریفنگ دے گی،مختلف قومی امورپر بھی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائےگابجٹ پر اپوزیشن کی حکمت عملی،شہبازشریف نےحزب اختلاف کی جماعتوں کا مشاورت کے لئے بلا لیا،پیپلز پارٹی کوبھی شرکت کی دعوت،بجٹ سیشن کے دوران احتجاج اوربجٹ کی منظوری رکوانے سے متعلق مشترکا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گابجٹ اجلاس سے قبل اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کےلئے احتجاج،سیکرٹریٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا،تنخواہ میں دو گنا اضافے کا مطالبہ، وزیر زراعت فخر امام کی پریس کانفرنس کا مقام بھی تبدیلسینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے ہوگا،سینیٹ سیکرٹریٹ نےتین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، وزیرخزانہ فنانس بل کی کاپی ایوان میں پیش کریں گے،فنانس بل پرسینیٹ اراکین سفارشات بھی دیں گےجہانگیرترین اورعلی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ ، کارپوریٹ فراڈ، جعلی اکاؤنٹس کیس ،ایف آئی اے نے تینوں مقدمات میں کلین چٹ دے دی،جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو لاکھوں دستاویز دیں،کہا ایف آئی آرز کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیںپاکستان میں کورونا کا زورکم ہونے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیس رپورٹ، مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 576 ہو گئی، فعال کیسز 43 ہزار 618 ریکارڈ، 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحت یاب بھی ہو چکےبلوچستان کےضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈآپریشن، کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فدا الرحمان شہید،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردتشدد، دہشت گردی،سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے،اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا