پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 11جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 11جون 2021

وزیر خزانہ نےبجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے

حکومت نے مالی سال 2021-22 میں 382 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے

وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں جہاں بعض شعبہ جات میں ٹیکس چھوٹ دی ہے وہیں کچھ شعبوں میں نئے ٹیکس بھی لاگو کیے ہیں۔ موبائل فون صارفین کو اب تین منٹ سے زائد کی کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہو گا

وفاقی حکومت نے عام شہریوں کے لیے گاڑی خریدنے کو آسان بنانے کی غرض سے ‘میری گاڑی سکیم’ متعارف کروا دی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی لیوی کی منظوری نہیں دی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ تجویز منظور نہیں کی گئی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔