پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 مارچ 2021
سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوگیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ، بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا، اخلاقی برتری کےبغیرریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی، انصاف، قانون کی حکمرانی کے بغیرریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، طاقتور مجرمان سے این آر او شروع ہو جاتے ہیں۔سینیٹ انتخابات سے قبل حکومت متحرک، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو آج ظہرانے پر بلالیا، عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا، کور کمیٹی کا اجلاس شام چار بجے اسلام آباد میں ہوگا۔وزیراعظم کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے سےمتعلق کیس، الیکشن کمیشن آج سماعت کرے گا، رہنما پیپلزپارٹی نئیربخاری نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب کل ہوگا، ایم کیو ایم بھی ڈپٹی چیئرمین کی دوڑ میں شامل ہوگئی، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مرزا آفریدی، ولید اقبال اور فیصل جاوید کے نام بھی سامنے آگئے۔نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کل ہوگی، نئے اراکین سینیٹ سے پریذائیڈنگ افسرحلف لے گا، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔