سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا
ریاض : سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا گیا ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کوکوروناویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔ عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی، یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیےگئےکوٹے کے مطابق ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔