وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہفتے کی دو چھٹیاں ختم کردیں

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہفتے کی دو چھٹیاں ختم کردیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کی نشست سنبھالتے ہی سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کر دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اب گورنمنٹ دفاتر میں ہفتہ وار صرف ایک تعطیل ہوگی۔ وزیراعظم کا اپنے سٹاف سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایمانداری اور شفافیت ہمارے رہنما اصول ہوں گے۔ ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا۔ عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔ تمام لوگ اپنی کمر کس لیں۔ وزیراعظم نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ روز کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔ شہباز شریف نے رمضان کے دوران سستے بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ ساتھ ہی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں جو اعلانات کئے تھے، ان پر بھی فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔