انتخابات فنڈز کی عدم فراہمی، حکم عدولی کے نتائج سب کو معلوم ہیں ،سپریم کورٹ

انتخابات فنڈز کی عدم فراہمی، حکم عدولی کے نتائج سب کو معلوم ہیں ،سپریم کورٹ
اسلام آباد: پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بینک، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹسز میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے ہیں ، فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے ، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں ، 14 اپریل کو چیف جسٹس نے تمام افسران کو طلب کر لیا ہے ۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کے لئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے ، بتایا جائے کہ سپریم کورٹ نے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا ہے ؟ ، عدالت عظمیٰ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے، سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔