پبلک نیوز(محمد شکیل خان ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ سال بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیز ن 9 کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کی ڈگر پر واپس آنے کے لئے کپتان بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ آٹھ سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کو ٹیم مینجمنٹ نے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ دو دن میں کیاجائےگا، پی ایس ایل سیزن نائن کے لئے رائیلی روسو اور سعود شکیل کو کپتان بنانے پرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں جبکہ کوچ شین واٹسن ٹیم مینجمنٹ سے رائے لیکر اگلے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی کپتانی میں 2019 کی چیمپئن رہی ہے، سرفراز احمد اپنی ٹیم کو 2016 اور 2017 میں فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔