جھنگ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل دور گزر گیا، آنے والا وقت اچھا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجرہ موڑ والو! مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ آپ چاہتے ہو کہ مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہاں شیر جیتے گا تو مریم نواز پھر جھنگ آکر آپ کا شکریہ ادا کرے گی۔ انہوں نے انتخابی ریلی کی قیادت بھی کی جس میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔