سندھ  کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ  کابینہ نے حلف اٹھا لیا

(ویب ڈیسک ) سندھ کابینہ نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی، سندھ کی 9 رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھالیا،   گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی سندھ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔

حلف اٹھانے والوں میں زیادہ تر پرانے چہرے ہیں جبکہ پانچ نئے چہرے کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں ،   ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سردار شاہ ، جام خان شورو اور سعید غنی  نے  حلف اٹھالیا،   نئے چہروں میں علی حسن زرداری، ضیاالحسن لنجار اور محمد بخش خان مہر شاہ شامل ہیں۔

Watch Live Public News