پنجاب حکومت  کا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل دورے کی اجازت سے انکار

پنجاب حکومت  کا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل دورے کی اجازت سے انکار

(ویب ڈیسک ) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل اڈیالہ جیل دورے کی اجازت سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کل اڈیالہ جیل کا دورہ کرنا تھا تاہم  ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل اڈیالہ جیل دورے کی اجازت سے انکار کردیا ہے۔

اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ  جیلوں میں شدید سیکیورٹی تھریٹس ہیں اڈیالہ جیل دورے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل اڈیالہ جیل کا دورہ ملتوی کرنے کا کہہ دیا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل دورے کی درخواست کی تھی۔

قبل ازیں   انی پی ٹی آئی عمران خان  سمیت قیدیوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی،  میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی  تھی۔ پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے،  پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News