پبلک نیوز : پاکستان کی پہلی خواتین نیزہ بازی کی ٹیم بین الاقوامی دوستانہ نیزہ بازی کے ٹورنامنٹ میں شریک۔ پاکستان کی پہلی خواتین نیزہ باز ٹیم جنوبی افریقہ کی گھڑ سوار، ٹینٹ پیگنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر شریک۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین کی ٹیم ایکوئسٹرئین فیڈریشن آف پاکستان کی سرپرستی میں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ خواتین ٹیم کے لئے رینجرز پولو کلب لاہور میں ایکوئسٹرئین فیڈریشن آف پاکستان نے دو ہفتے کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کے لئے پاکستان بھر سے خواتین نیزہ باز خواتین کو مدعو کیا گیا۔ پاکستان کی 16 سالہ مریم خان بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ چئیرمین ای ایف پی ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب نے خواتین ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔