اٹک: سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پر مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ائیر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔