پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 13جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 13جولائی 2021
جس انداز سے وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، کسی نے نہیں لڑا، نواز شریف نے نواسی کی شادی پر مودی کو بلایا، وفاقی وزیر مراد سعید کہتے ہیں آزاد کشمیر انتخابات میں وقت سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے، عوام کے لیے کچھ کیا ہوتا تو فوٹو شاپ سے تصویریں نہ بنواتے، اپوزیشن کے کرتوت ان کی شکست کی وجہ بن رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہرفورم پر کشمیریوں کی آواز بنے، کچھ بہروپئے آج کشمیر کے چیمپئن بنے ہیں جس سے کشمیرکازکو نقصان پہنچ رہاہے،وزیرمملکت فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگو، کہا عوام ان لوگوں کو پہچان چکے، آزادکشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔ ہندوستانی فوج مقبوضہ وادی میں ٹارگٹ کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں نادان اپوزیشن غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، ان نابالغ سیاست دانوں نے اپنے دور میں کشمیر کا نام لینا بھی پسند نہ کیا، اپوزیشن اداکاری، شوبازی اور رنگ بازی مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ،یوم شہدائے کشمیر پر ڈوگرہ فوج کے سامنے کلمہ حق کہنے اور جام شہادت نوش کرنے والے 22 جونواں کو خراج عقیدت،کہا بھارتی غیرقانونی قبضے کے خلاف کشمیری مرد و خواتین کا مزاحمت کا یہ جذبہ قائم رہے گا،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیئے۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج یوم شہدائےکشمیرمنایاجارہا ہے،ایل اوسی کےدونوں اطراف بھارت کے خلاف احتجاج،بھارتی فورسزکےمظالم بےنقاب کرنےکاعزم، مظفرآبادمیں ریلیوں،تقاریب کاانعقاد،حریت رہنماعلی گیلانی کی وادی میں مکمل ہڑتال کی کال،13جولائی 1931کواذان مکمل کرنے کےلئے22کشمیریوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا،ڈوگرہ افواج کےسامنےڈٹ کرکھڑےرہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔