ہالی ووڈ( ویب ڈیسک ) ریالٹی شو سٹار کم کاردیشین ان دنوں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں جب انہوں نے اپنی تین کروڑ مالیت کی لیمبورگینی کے اوپر اپنے کپڑوں سے ملتی جلتی پوشش کروائی اور پھر فوٹو شوٹ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ ریالٹی سٹار کم کاردیشین اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بن رہی ہیں ٗ اب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی تین کروڑ مالیت کی نئی لیمبورگینی کار کی ویڈیو شیئر کی مگر مزاحیہ طور پر اس کے اوپر اپنے کپڑوں سے ملتی جلتی پوشش کروالی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ ’’ میرے خیال میں یہ پیسہ ضائع کرنے کا ایک طریقہ ہے ٗ اے میرے خدا ٗ کیا وہ وہ چیز ( لیمبورگینی ) نہیں وہ آپ نے کبھی نہ دیکھی ہو ‘‘۔ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’’جب آپ دولت مند ہوں اور آپ کے پاس پیسے خرچ کرنے کیلئے کوئی مناسب جگہ نہ ہو ‘‘۔ کم کاردیشین نے اپنی کروڑوں مالیت کی نئی کار میں فوٹو شوٹ بھی کروایا اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ٗ یاد رہے کہ کم کاردیشین ان دنوں ذہنی مسائل کا بھی شکار ہیں جب ان کے شوہر کانیا ویسٹ نے انہیں چھوڑ دیا ہے مگر اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔