ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازوں کے روح پرور اجتماعات، ملکی سلامتی، امت مسلمہ کی سربلندی، کورونا وبا سے نجات، فلسطینی اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں۔صدر مملکت اور وزیراعظم قوم کو عیدلفطر کی مبارکباد، صدر مملکت نے کہا عید پر کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر ہر گز نظرانداز نہ کی جائیں، وزیراعظم نے کہا ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری اور فلسطینوں کے ساتھ ہیں، قوم سے درخواست ہے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط دین کا حکم اور سنت رسول صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ہے۔اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے ماڈل ٹاون لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، حمزہ شہباز بھی ہمرا تھے، ملکی سلامتی، کشمیر، فلسطین اور مسلم امہ کے لئے خصوصی دعائیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی، اہلیان کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے بھی دعا کی۔گورنر پنجاب چودھری سرور کی عوام کو عید کی مبارکباد، فلسطینیوں کی آزادی اور ان کے تحفظ کیلئے دعا کی اپیل، گورنر پنجاب نے کہا فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں،، مسلم قیادت کو اسرائیل کے خلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہو گاوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی اہل وطن کو عید کی مبارکباد، کووڈ کے باعث عید سادگی سے منانے کی اپیل، کہا تمام تر ہمدردیاں اس وبا کے باعث زندگیاں ہارنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیراعلی کا وطن عزیز کے امن کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت