بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی

بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی

لاڑکانہ ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی بڑھتی لہر کی تباہ کاریوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ظلم و جبر کے سائے میں عید منانے والے اہلیان کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے بھی دعا کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔